وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت ہوتی رہنی چاہیے، یہی سیاست کا حسن ہے، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
ن لیگ پنجاب کے نائب صدر چوہدری مستنصر گوندل ایڈووکیٹ کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانا اچھا فیصلہ ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ڈائیلاگ کے لیے کمیٹی بنانا خوش آئند ہے، ایاز صادق صلح جو شخص اور نرم مزاج آدمی ہیں۔
صحافیوں کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے، اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہیئں، ہم تو پہلے بھی کہتے آرہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ دھرنے، مارکٹائی اور چڑھائی سیاست نہیں، پارلیمنٹ میں اپوزیشن موجود ہے، حکومت و اتحادی بھی ہیں، مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز کا انکشاف
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ہم سب کا ٹارگٹ پاکستان کی بہتری ہونا چاہیے، آپس میں بات چیت سے ہی معاملات حل کئے جاسکتے ہیں۔