Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 08:57pm

ایشوریا رائے کا فلم میں پہنا گیا لہنگا عجائب گھر کی زینت بن گیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین تاریخی فلموں میں شمار کی جانے والی فلم ”جودھا اکبر“ میں بھارتی کی حسین ترین اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے پہنا گئے لہنگے کو میوزیم کی زینت بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

”جودھا اکبر“ میں اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ریتک روشن کی اداکاری کے علاوہ ان دونوں کے درمیان کی کیمسٹری اور فلم کے گانے بھی آج تک مداحوں میں خوب پسند کیے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2008ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں سیٹ ڈیزائن کے علاوہ اداکاروں کی جانب سے زیب تن کیے گئے ملبوسات پر بھی خاص توجہ دی گئی تھی۔ حال ہی میں ’اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’جودھا اکبر‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے۔

ایشوریا، ابھیشک ’گرے ڈائیوورس‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ فلم میں ایشوریا کی جانب سے پہنا جانے والا سرخ عروسی لہنگا اکیڈمی میوزیم میں نمائش کا حصہ ہوگا۔ معروف فیشن ڈیزائنر نیتا للا کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا، لہنگا اپنی خوبصورت کڑھائی اور اس پر بنے مور کے نقش کے لیے کافی مشہور ہے۔

کونسی اداکارہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان دوری کی وجہ بنی؟ نام سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن اور ایشوریا رائے نے اس فلم کے لیے جو خوبصورت زیورات زیب تن کئے تھے وہ راجستھانی اور مغل تہذیت کی عکاسی کرتے ہیں اوران میں 400 کلو اصلی سونا اور قیمتی پتھروں سے نقش و نگار بنائے گئے تھے۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ زیورات کو بنانے میں دو سال لگے تھے ۔

’کلر ان موشن‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش میں اِس لہنگے کو بھارتی سنیما کے تاریخی ورثے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ایشوریا رائے کے مداحوں نے ’اکیڈمی آف موشن پکچرز‘ کی جانب سے اداکارہ کیلئے اس منفرد اعزاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments