محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے تمام نجی اسکولوں کو سرکولر جاری کردیا، تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔
سرکولر کے مطابق والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس اپریل تک کی وصول کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان، تعلیمی ادارے کب بند ہونگے؟
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پری پرائمری سے کلاس نویں تک اور وہ طلبہ جو نویں سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جاسکتی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کی سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت
سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کو ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرزجاری کیے جائیں، جون کے فیس وائوچرز 30 جون جبکہ جولائی کے 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔