Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 05:56pm

لاہور میں خاتون اسکول استاد کو بھائی نے گولی مار دی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون اسکول ٹیچرکو بھائی نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون استاد زرقا جاوید کو جھگڑے کے بعد اس کے بھائی عثمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم عثمان فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔

لاہور : نوجوان نے کزن کو گولی مار کر خود کشی کر لی

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Read Comments