Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 02:53pm

پی ٹی آئی میں مشال یوسفزئی کو جنرل رانی کا خطاب مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مشال یوسفزئی کو جنرل رانی کا خطاب مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں مشال یوسف زئی اور پی ٹی آئی وکلا کے مابین تلخ کلامی ہوئی، مشال یوسفزئی کے ناروا رویے سے پی ٹی آئی ورکرز، یوتھ اور وکلاء بھی نالاں ہیں۔

انصاف لائرز فرنٹ (آئی ایل ایف) کے ایک عہدیدار کا وائس نوٹ منظر عام پر آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی کی غلط بیانی معاملات کے بگاڑ کا باعث بننے لگی ہے، مشال نے ضمانت کیس فکس ہونے کے باوجود 150 سے زائد کارکنوں کو ورغلایا۔

نو مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

وائس نوٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مشال یوسف زئی پارٹی میں تفریق پیدا کرکے بانی اور ورکز کی رہائی میں روکاٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

آئی ایل ایف عہدیدار نے ڈی چوک احتجاج میں بھی سنگجانی نہ جانے کا ذمہ دار مشال یوسفزئی کو قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں مشال یوسفزئی دراڑ بننے لگی ہیں، مشال یوسفزئی کی غلط بیانی سے معاملات بگڑے، مشال یوسفزئی صرف فوٹو سیشن اور ویڈیوز کے لیے آجاتی ہیں۔

سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، عارف علوی

ذرائع نے کہا کہ کارکنوں کے کھانے انتظام پر بھی ہنگامہ آرائی کی گئی، انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فنڈز سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا کھانا منگوایا۔

پی ٹی آئی میں مشال یوسفزئی کو جنرل رانی کا خطاب مل گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی حقیقی آزادی کی تحریک کو نقصان اور ناممکن بنانے کے مشن پر ہے۔

Read Comments