Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 02:54pm

کیا جم جانا واقعی قد کو روکتا ہے، جانیے قد کیوں نہیں بڑھتا ہے؟

آپ نے کبھی نہ کبھی یہ ضرور سنا ہوگا کہ جم جانے سے قد رک جاتا ہے۔ اس وجہ سے جم جانے سے نوجوان کتراتے ہیں۔ کیایہ سچ ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

آج کل جسم کو فٹ اور تندرست رکھنے کے لیے جم جانا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔ وزن کم کرناہو یا بڑھانا ہو زیادہ تر لوگ جم جانا پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر نوجوانوں میں جم کا کریز بہت بڑھ گیا ہے۔ تاہم جم جانے کے حوالےسے پھیلی گئی افواہوں کی وجہ سے اس کے متعلق ذہن میں کئی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

دھوکہ نہ کھائیں، چمڑے کی جیکٹس خریدتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

ایک عام خیال ہے کہ جم جانے سے قد رک جاتا ہے۔ یہ افواہ اس قدر عام ہے کہ نوجوان بالخصوص 18 سے 20 سال کی عمر کے لوگ جم جانے سے کتراتے ہیں۔ لیکن آیا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں۔

دراصل لوگوں کا خیال ہے کہ چھوٹی عمر میں بہت زیادہ وزن اٹھانے سے قد کو اونچائی کی جانب نکلنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب کندھوں پر بہت زیادہ وزن اٹھالیا جائے۔ سائنس اس کی نفی کرتی ہے۔

منی پلانٹ صحت اور دولت کا معجزہ

اگر سائنسی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس دلیل میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزن اٹھانے اور قد کے بڑھنے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اورابھی تک ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ چھوٹی عمر میں ہیوی ویٹ ٹریننگ کو ہمیشہ کسی پیشہ ور ماہر کی نگرانی میں کرنا چاہیے ورنہ بجائے نفع کے نقصان ہوسکتا ہے۔

قد کیوں نہیں بڑھتا ہے؟

آپ کا قد زیادہ تر آپ کی جینیات اور کسی حد تک آپ کے ہارمونز، لی جانے والی خوراک اور لائف اسٹائل پر منحصر ہے۔ اگر جسم کے ہارمونز ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے ہیں تواس کا براہ راست قد پر بھی پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کی خوراک مناسب غذا ئیت پر مبنی نہ ہو تو بھی قد مناسب رفتار سے نہیں بڑھتا ہے۔

ہمارے جسم میں کچھ ایسے خلیے موجود ہوتے ہیں جو جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکی نشوونما میں کمی کی وجہ سے بھی قد رک جاتا ہے۔ ایسی صورت میں مناسب خوراک اور ورزش سے آپ اپنے جسم میں نشوونما کے خلیوں اور ہارمونز میں صحیح توازن پیدا کر سکتے ہیں۔

Read Comments