Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 01:46pm

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے فارن کمپنیوں کیلئے بھی درد سر بن گئے، کفپیک کا پاکستان میں آ پر یشنز سمیٹنے کا فیصلہ

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے فارن کمپنیوں کیلئے بھی درد سر بن گئے ہیں، کو یت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی (کفپیک) نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں اپنے آپر یشنز کو سمیٹنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی نے 6 کروڑ کے کلیدی اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن کو فروخت کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں 2700 ارب روپے کے گردشی قرضے سے پر یشان ہیں۔

سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث گردشی قرضہ آسمان کو چھونے لگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء کی منظوری میں ایک سال کی تاخیر نے کویتی کمپنی کو فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔

کفپیک کویت پیٹرولیم کا رپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے، کے پی سی کا قیام 1981ء میں عمل میں آیا تھا۔ یہ ادارہ بیرون ممالک خام تیل، قدرتی گیس کی دریافت اور وسعت کا کام کرتا ہے۔ ان میں آسٹر یلیا، ایشیاء، افریقا، شمالی امریکا اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔

Read Comments