پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔
اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں، اس ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔
حکومت کو سپورٹ دینے والوں کو سوچنا چاہیے، یہ لوگ انہیں لے ڈوبیں گے، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ ریاست نے ہم پر جو مقدمات درج کیے ہیں اس پر بھی افسوس ہے۔ کل ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں، ہم نے تین پوائنٹس سامنے رکھے ہیں۔ جو کارکنان کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے، گرفتار افراد کی رہائی کی بات کی ہے۔ اس کے علاوہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں پر دباؤ کے خلاف ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عدالت میں آزادی سے فیصلے کیے جائیں۔ اس وقت قوم کے سامنے بات رکھی ہے، گارنٹی کوئی نہیں ہے۔
عمر ایوب کا مذاکرات میں عدم دلچسپی پر مؤقف آگیا، میڈیا کو لتاڑ دیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز انتقامی ہیں۔ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں۔ اتنے کیسز بنائے گئے ہیں کہ اہم مقدمات کی اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے۔ پارلیمنٹیرینز پر دہشت گردی، قتل اور غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سویلینز کے کیسز ملٹری کورٹ میں سننے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی کارکن نے ایک گملا تک نہیں توڑا۔ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔