Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 11:49am

گود لئے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ہم جنس پرستوں کو 100 سال قید کی سزا

امریکی ریاست جارجیا میں ایک ہم جنس پرست جوڑے نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑادی ہیں اورایک بھیانک جرم کا ارتکاب کیا ہے، انہوں نے دو بچے گود لیے اور ان کی عمریں بالترتیب 10 اور 12 سال ہونے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مغربی معاشروں میں بے راہ روی عام ہے۔ اس بے راہ روی کے مختلف پہلو ہیں جیسے کہ ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دینا، ان معاشروں کے اقدار اور سماجی ڈھانچے بلکل کھوکھلے ہیں اور یہ مسائل اکثر ثقافتی، سماجی، اور اخلاقی بنیادوں پر بڑے جرائم کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس ہم جنس پرست جوڑے نے اتنے بھیانک جرم کا ارتکاب کیا۔

نیویارک پوسٹ نے والٹن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 34 سالہ ولیم اور 36 سالہ زچری زولک نے پہلے دو بھائیوں کو ”کرسچن اسپیشل نیڈز ایجنسی“ سے گود لیا۔

باس کے ساتھ ناجائز تعلق کے انکار پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

اس ہم جنس پرست جوڑے نے بچوں کی پرورش اٹلانٹا کے ایک متمول مضافاتی علاقے میں ایک خوش کن خاندان کی آڑ میں کی، اس کے بعد ان بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس جرم میں اب یہ جوڑا اپنی بقیہ زندگی پیرول کے بغیر جیل میں گزارے گا۔

انسانی حقوق کی آڑ میں انہوں نے بچوں کا جو استحصال کیا ہے وہ انتہائی دردناک جرم ہے، قانون نے انہیں 100 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی رینڈی میک گینلی نے کہا کہ ولیم اور زچری نے حقیقت میں ایک خوفناک کھیل کھیلا ہے اور اپنی بدترین خواہشات کو ہر چیز سے بالاتر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم خواہ کتنا ہی گھناؤنا کھیل کیوں نا کھیلے، انصاف کے لیے لڑنے والوں کے عزم اور طاقت سے اوپر نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ پچھلے دو سال کے دوران جوڑے کو ان دونوں بچوں کے خلاف جو برائی اور ظلم پر عمل پیرا دیکھا ہے وہ واقعی حیران کن اور نہایت افسوسناک ہے۔

مجرم زچری بینکنگ سیکٹر میں کام کرتا ہے اور ولیم ایک سرکاری ملازم کے طور پر کام کرتا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار

یہ ہم جنس پرست جوڑا اپنی بہترین زندگی گزار رہا تھا، اس کے باوجود دونوں نے نوجوان بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیڈو فائل پورنوگرافی بھی فلمائی۔

ولیم اور زچری کو 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جوڑے کے دوستوں میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ زچری نے ایک بار سنیپ چیٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ’میں آج رات اپنے بیٹے کو ریپ کرنے جا رہا ہوں، دیکھتے رہو۔‘

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس ہم جنس پرست جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بھائیوں کو ایک مقامی پیڈو فائل سیکس رِنگ کے کم از کم دو مردوں کے ساتھ جسم فروشی میں کے لیے بھرتی بھی کیا۔

بشارالاسد کی اہلیہ کی طلاق کی خبریں، روس کا مؤقف بھی آگیا

گینگ کے ایک مبینہ رکن کو پولیس نے چائلڈ پورنوگرافی ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اس جوڑے تک پہنچ گئے۔ گرفتار شخص نے بعد میں تفتیش کاروں کویہ بھی بتایا کہ ولیم اور زچری اپنے گھر میں رہنے والے اپنے دو نوجوان گود لیے ہوئے بچوں کے ساتھ کس طرح اکثر فحش ویڈیوز بناتے تھے۔

عدالت میں، دونوں مجرموں نے بچوں کے جنسی استحصال کا جرم قبول کیا۔

Read Comments