Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2024 12:00pm

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے آج بڑا کام ہونے والا ہے

پاکستانی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کئی ماہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافے کے لیے جدید کیبلز منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے جوڑی جائے گی۔

اس حوالے سے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید 2025 سے ہوسکیں گے۔ کیبل یورپ، افریقہ، ایشیا کی 46 کیبل لینڈنگ اسٹیشنوں کوجوڑا جا رہا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ فیس بک میٹا کی طرف سے لگایا جارہا جس کاحصہ پاکستان بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ ویسی نہیں جیسی ہونی چاہئے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔

وہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں اور سست روی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کو ’کنٹرول اور سینسر کرنے کی کوشش‘ قرار دیا تھا۔

Read Comments