Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2024 09:06am

بھارتی فلموں کے معروف ڈائریکٹر چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر فلم ڈائریکٹر اور فلم ساز شیام بینیگل انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیام بینیگل کی بیٹی نے پیر کی شام والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

نرگس اور سنیل دت کی شادی میں راج کپور نے خود پر تشدد کیوں کیا؟

شیام بینیگل کئی سالوں سے علیل تھے اور طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سینیئر فلم ساز نے 14 دسمبر کو اپنی 90 سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی تھی۔

فلم ’شعلے‘ کے حذف شدہ مناظر جو اے آئی سامنے لے آیا

”ویلکم تو سجن پوری“ سے لے کر ”میکنگ آف مہاتما گاندھی“ تک شیام بینیگل کے کارناموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

زبیدہ اور منتھن جیسی شاہ کار فلمیں بنانے والے شیام بینیگل کو بھارتی فلم انڈسٹری میں آرٹ فلموں کی نئی لہر کا خالق بھی قرار دیا جاتا ہے۔ جنہوں نے نصیرالدین شاہ ، امریش پوری، سمیتا پاٹل، اوم پوری اور شبانہ اعظمی جیسے عظیم ستارے بھارتی فلم انڈسٹری کو دیے۔

الوارجن کے گھر پر حملہ آور 6 افراد رہا

سینیئر فلم ڈائریکٹر کے انتقال کی خبر سنتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Read Comments