انڈین گلوکار شان کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا آگ نے آہستہ آہستہ پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث عمارت سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔
پاکستانی اداکار پر بالی ووڈ کا بھوت سوار، اڑتے جہاز میں شادی کی پیشکش کردی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں گلوکار اپنی فیملی اور کئی لوگوں کے ساتھ عمارت کے باہر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت شان اور ان کی فیملی گھر کے اندر ہی تھی خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کا کام شروع کردیا گیا۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
گلوکا راور ان کی فیملی کے محفوظ ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں نے خوشی اور اطمینان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ شان ہندوستان کے بہترین پلے بیک سنگرز میں سے ایک ہیں۔ انہیں ہندوستان کی گولڈن وائس بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہارات کے ذریعے کیا۔ اس کے بعد ان کے کئی البم ریلیز ہوئے ۔ ان کا اب ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں ایک شاندار کیریئر ہے۔