اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام بینکنگ اور مالیاتی ادارے 25 دسمبر 2024 بروز بدھ یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیان میں بتایا کہ ”اسٹیٹ بینک آف پاکستان 25 دسمبر 2024 (بدھ) کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا“
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے بھی 25 دسمبر 2024 کو عام تعطیل کے لیے بند رہیں گے۔