Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 05:31pm

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، کیسوں کے سماعت کے لئے ججوں کے روسٹر جاری کر دیے گئے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی افسران اور ماتحت عدلیہ میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈیوٹی جج ضروری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران 26 سے 31 دسمبر تک 15 سنگل بنچ اور 5 ڈویژن بنچ کیسز پر سماعت کریں گے۔ جبکہ یکم جنوری سے 8 جنوری تک 7 سنگل بنچ اور 2 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔

Read Comments