ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پوسٹ کسٹم کلئیرنس آڈٹ نے بڑی منی لانڈرگ اور اہم فراڈ کیس کا سراغ لگالیا، نجی کمپنی نے ای ایف ایس کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز احمد کے مطابق فضل ربی انٹرپرائز کے مالی فراڈ کے اہم فراڈ کیس کا پتہ لگایا گیا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی انٹرپرائز، جعلی اور کمپنی موجود ہی نہیں۔
شیراز احمد نے مزید بتایا کہ نجی کمپنی فضل ربی انٹرپرائزز نے ای ایف ایس کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کراچی اور حب کے ایڈریس پر عرصہ سے کاروبار نہیں کر رہی، تصدیق کے دوران فضل ربی انٹرپرائزز مخصوص جگہوں پر موجود ہی نہیں تھی۔
حکام کے مطابق درآمد کنندہ کے رجسٹریشن پروفائل کی جانچ پڑتال میں انکشاف ہوا کہ این ٹی این میں بھی جعلی پتہ درج کرایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بوگس ایڈریس پر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود گوادر کے کسٹمز کلکٹریٹ سے ای ایف ایس کی سہولت فراڈ سے حاصل کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کسٹم کے وی باک سسٹم کے مطابق جعلی صارف نے اجازت کے بعد کبھی برآمدات نہیں کیں، ڈیٹا کے مطابق 208 ملین روپے کی اشیا کی درآمد میں فراڈ کیا گیا۔
شیراز احمد نے کہا کہ فراڈ سے 140 ملین روپے ٹیکس ڈیوٹی چوری کی گئی، تحقیقات کے مطابق 208 ملین روپے کی غیر قانونی رقوم بیرون ملک منتقل کئے گئے۔