سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مابین مذاکرات کی ابتدا خوش آئند ہے، دونوں کے درمیان تلخیاں زیادہ ہیں انھیں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے مذاکرات سے اگر سیاسی درجہ حرارت نیچے آتا ہے تو اچھا ہوگا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ 700 پختونوں کو گرفتار کرکے پنجاب کی مختلف جیلوں میں بند کر دیا گیا، یہ لوگ پختونوں کو پنجاب کی جیلوں میں ڈال کر تعصب کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی، فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاست کی اسپیس ملے گی تو ہم بھی سیاست کریں گے، ملکی صورتحال سے علیحدگی پسند یوٹیوبرز کو فائدہ ہوا ہے وہ اس وقت خوب نوٹ کما رہے ہیں۔