Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 01:41pm

ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا، ملزم گرفتار

نیویارک: سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو ایک شخص نے زندہ جلا دیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح نیویارک کے بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر ایک انتہائی پریشان کن واقعہ پیش آیا جب ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو مشتبہ شخص نے آگ لگا کر موت کی نیند سلا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔

سی این جی اسٹیشن پر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی

خاتون سب وے پر سو رہی تھی کہ جس دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر انہیں لائٹر سے آگ لگا دی۔ پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کا تعلق وسطی امریکا کے علاقے گوئٹے مالا سے بتایا گیا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دھواں محسوس ہوا جب انہوں نے آکر دیکھا تو ایک خاتون آگ میں جل رہی تھی جس کے بعد پولیس نے آگ بجھائی مگر بدقسمتی سے خاتون دم توڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments