تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر ”خواتین کے لیے مخصوص پرواز“ نے ایران سے اڑان بھری، جسے خاتون پائلٹ شہرزاد شمس نے مشرقی ایران میں واقع مقدس شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر اتارا۔
بائیس دسمبراتوار کے روز صرف خواتین پر مشتمل اپنی نوعیت کی اس پہلی پرواز نے تاریخ رقم کردی، جس میں عملہ اور مسافر سمیت تمام افراد خواتین تھیں، علامتی پرواز کا یہ اہتمام 110 مسافرخواتین پر مشتمل تھا۔
گو کہ ایران کی ہوابازی کی صنعت میں حالیہ برسوں میں کچھ خواتین پائیلٹ شامل ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ ایک غیر معمولی بات ہے۔
بھارت: مالدار مردوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی
مقامی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2019 ء میں، پائلٹ نشاط جہانداری اور شریک پائلٹ فوروز فیروزی اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں مسافر پرواز اڑانے والی پہلی خاتون تھیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوائی جہازکا یہ سفر پیغمبر اسلام ﷺ کی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہ کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر ہوا، جبکہ پرواز کی روانگی کے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
دبئی: چار پاکستانیوں نے جعلی پولیس اہلکار بن کر بھارتی اغوا کرلیے، عدالت کا بڑا حکم
’ایران بانو‘ (ایران لیڈی) کے نام سے موسوم یہ طیارہ ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد کے ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔
اہلِ تشیع کے نزدیک یہ مقام مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں امام رضا علیہ السلام کا روضہ مبارک ہے۔