Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 01:15pm

ملٹری کورٹ کا فیصلہ بلکل نہیں مانتے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ کا فیصلہ بلکل نہیں مانتے، اسٹیٹ کے اندر آرٹیکل 7 کے اندر پوری تفصیلات موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمر چیمہ ، یاسمین راشد و دیگر جو ملٹری کورٹ کے اندر ہیں ، ان کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی کا پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت لینے کے لئے آنا شرم کی بات ہے، مجھ پر بھی موٹر سائیکل چوری اور فارن ایکٹ جیسے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

حکومت مذاکرات شروع کرنے سے پہلے ہی سبوتاژ کرنا چاہتی، شوکت یوسف زئی

انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن پراسس شفاف الیکشن ہونا چاہیے، پاکستان میں تب تک استحکام نہیں آئے گا جب تک آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی، عدم استحکام کے باعث دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔

علاوہ ازیں سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں صحافت پر بڑا دبائو ہے، آپ سچ بول نہیں سکتے ، سچ پہنچا نہیں سکتے ہیں، صحافی اور مبصرین عوام تک حقیقت نہیں پہنچا رہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچائی جارہی ہے، ملک میں سارا میڈیا بند تھا لیکن عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کراپنا فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ راگ آلاپ رہے کہ اسلام آباد احتجاج میں کسی نے گولی نہیں چلائی، جس کو قتل کیا ، جس کو شہید کیا، ان کے خاندانوں پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔

سول نافرمانی کا فیصلہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات سے مشروط ہے، شیر افضل مروت

سابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد تمام ثبوت مٹادیے گئے، ملک میں جو اصل حکمرانی کر رہے ہیں ، ان سے مذاکرات ہونے چاہیں۔

Read Comments