Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 01:05pm

مہاتما گاندھی پاکستان کے ’بابائے قوم‘ تھے، بھارتی گلوکار کا نیا شوشہ

بالی وڈ کے مشہور سنگر ابھیجیت بھٹا چاریہ ان دنوں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں سے ابھیجیت اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ کبھی وہ سلمان خان کو شرابی کہتے ہیں تو کبھی شاہ رخ کے ساتھ ماضی کے کسی تنازع پر بحث شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے جس پر نہ صرف بھارتی سیخ پا ہوگئے بلکہ پاکستانیوں میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔

پشپا 2 بھگدڑ واقعہ: مسلمان رکن اسمبلی نے اَلّو ارجن کی منافقت بے نقاب کردی

گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے اپنےحالیہ انٹرویو میں انڈیا کے بابائے قوم کہلائے جانے والے مہاتما گاندھی سے متعلق ایسا بیان دے دیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔

مہاتما گاندھی کو جنوری سنہ 1948 کو سخت گیر ہندو قوم پرست ناتھورام گوڈسے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ان سے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ کا یہ دعویٰ سامنے آیا کہ مہاتما گاندھی بھارت کے نہیں بلکہ پاکستان کے بابائے قوم تھے۔

ابھیجیت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دنیا کے نقشے پربھارت پہلے سے موجود تھا اور پاکستان بھارت سے بعد میں نکلا۔ ان کے مطابق، گاندھی جی پاکستان کے وجود کے ذمہ دار تھے۔

ابھیجیت کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارفین ان کے بیان کو مضحکہ خیزاور ’تاریخی حقائق کے خلاف‘ قراردے رہے ہیں۔

Read Comments