Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 11:56am

44 سال کی عمر میں بنا شادی کے ماں بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کو والدین کی وارننگ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل حاملہ ہونے اور اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے انہیں شادی کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 کا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔ حاملہ ہونے کی خبر انہوں نے اپنے والدین کو بتائی تو وہ سکتے میں آگئے جس کے بعد اداکارہ کے والدین نے انہیں شادی کے لیے ڈھائی دن کا وقت دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں اداکارہ نیہا دھوپیا انگد بیدی کیساتھ ڈیٹ کر رہی تھیں۔

ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے کھل کر اپنے حمل کے بارے میں بتایا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے حمل کے بارے میں جاننے کے بعد 72 گھنٹے کا وقت دیا ۔ مجھے ڈھائی دن کا وقت دیا گیا کہ میں ممبئی واپس جاؤں اور شادی کر لوں۔

’ممی راک بیبی شاک‘، حاملہ خاتون کے دھواں دھار رقص کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

نیہا دھوپیا نے 10 مئی 2018 کو شادی کی تھی۔ انگد اور نیہا کی شادی کی تقریب گرودوارے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نومبر میں بیٹی کو جنم دیا۔ نیہا اور انگد کی بیٹی کا نام میہر ہے۔ اس کے بعد دونوں کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام گورک رکھا۔

حمل سے متعلق سوناکشی سنہا پھٹ پڑیں

کرلی ٹیلس سے بات کرتے ہوئے انگد بیدی نے بتایا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ اس سے کئی سال پہلے سے نیہا سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن وہ مالی طور پر مضبوط نہیں تھے۔ نیہا کو امپریس کرنے کے لیے انگد نے قرض لے کر کار بھی خریدی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا اور انگد اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ مداحوں کو بھی ان کی جوڑی کافی پسند آتی ہے۔

Read Comments