Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 03:35pm

مسلسل مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی کا سلسلہ جاری، 1 لاکھ 13 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل مندی کے بعد آج بحالی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی 10 منٹ میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسٹاک ایکسچنج میں 1 لاکھ 10 ہزار کی حدیں بحال ہوگئی۔

کچھ دیر بعد ہنڈریڈ انڈیکس 2400 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار ہوگیا۔

انڈیکس کی چڑھائی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور پوائنٹس میں 4200 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 700 تک جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر کاروبار بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستانی اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments