امریکا میں ایک ’شیطان صفت‘ سفاک شخص نے اپنے ایک سالہ بیٹے کا سر چاقو سے قلم کر دیا، ساتھ ہی اپنی بیوی اور ساس کو بھی زخمی کر دیا۔
امریکی اخبار ”نیویارک پوسٹ“ کے مطابق ملزم آندرے ڈیمسکی نے جمعہ کی صبح تقریباً 4 بجے اپنی بیوی اور ساس پر حملہ کیا۔ دونوں خواتین جان بچا کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔
بھارت میں کم سنی کی شادیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب پولیس اس گھر پر پہنچی پر تو اس 28 سالہ شخص نے پرامن طریقے سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا اور پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ صورتحال اس وقت مزید پریشان کن ہوگئی جب خاتون نے یہ بتایا کہ اس کا ایک سالہ بچہ ڈیمسکی کے ساتھ اکیلے رہائش گاہ کے اندر تھا، اور اس نے بچے کو پھینک کر زخمی کر دیا تھا۔
تاہم پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور بچے کے کمرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے اندوہناک منظر دیکھا کہ بچے کا سر کٹا ہوا تھا۔
دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا
رپورٹ کے مطابق ڈیمسکی کا اپنی ساس اور بیوی سے جھگڑا رہتا تھا اور وہ گھریلو تشدد کا عادی تھا، اس نے اپنے ایک سالہ بیٹے کا سر قلم کرنے اور قتل کرنے کے لیے چاقو کا استعمال کیا۔
نیویارک پوسٹ نے اس سفاک شخص کو ”شیطانی شخص“ قرار دیا ہے اسے اس بہیمانہ قتل کے الزام میں سیکرامنٹو کاؤنٹی مین جیل بھیج دیا گیا ہے، اسے 24 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔