Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 09:38am

ناراض بیوی کا شوہر سے انوکھا انتقام، دودھ کو ترسے گا

ناراض بیوی نے شوہر سے انتقام لینے کے لیے انتہائی خطرناک قدم اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا، زہر کھانے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں کے رہائشی ظفر اقبال کے 4 مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا گیا۔

”کبھی میں کبھی تم“ دیکھنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے ناراض ہونے پر مویشیوں کو زہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہو گئی ہیں، جن کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو راستے سے ہٹانے کا انتہائی قدم

بیان میں پولیس نے شوہر کو مزید بتایا کہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے بچوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھی، پیسوں کے تنازعے پر جھگڑے سے اہلیہ نے ایسا قدم اٹھایا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read Comments