Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2024 08:53am

بشار الاسد کی مشکلیں بڑھ گئی، اہلیہ طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں

ماسکو: شام کے معزول صدر بشار الاسد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، اہلیہ کی جانب سے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی گئی۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کیلیے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کا شام کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض عائد کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد علاج کے لیے برطانیہ جانا چاہتی ہیں۔ بشار سے شادی سے قبل عاصمہ لندن میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ ان کی والدہ، سحر الاخراس، جو ایک برطانوی شہری اور شام کی سابق سفارت کار رہ چکی ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو برطانیہ واپس آنے میں مدد کے لیے لندن کی اعلیٰ قانونی فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

شامی عبوری حکومت کی بشار الاسد کے عہدیداروں کے خلاف کارروائیاں تیز

اسماء جسے کبھی مغربی میڈیا نے ”گلابوں کا سحرا“ کہا تھا نے سن 2000 میں بشار الاسد سے شادی کی تھی۔

Read Comments