Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 11:36pm

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے معاملے پر بڑی پیش رفت

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے ارکان کو کل بروز پیر کو طلب کرلیا۔

اس ضمن میں سیکرٹریٹ نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے کمیٹیوں کے ارکان کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اراکین کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا۔

یاد رہے کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کے رکن ہیں ۔

مذاکراتی کمیٹی میں شامل حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان کے نام سامنے آگئے

Read Comments