Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 09:30pm

عبداللہ شفیق پھر صفر پر آؤٹ، 2 بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیے

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ایک ہی ون ڈے سیریز میں اوپننگ کرتے ہوئے سب میچوں میں صفر پرآؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

24 سالہ عبداللہ شفیق نےانٹرنیشل میچوں میں ایک سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے اوپنر کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے

عبداللہ شفیق سال 2024 میں 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے،اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Read Comments