Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 08:06pm

پشپا تنازع: مشتعل مظاہرین نے اللو ارجن کی رہائش گاہ کو گھیرلیا

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن کی نئی فلم ”پشپا 2 دی رول“ کے پریمیئر کے دوران دم گھٹنے سے خاتون کی ہلاکت پر برہم مظاہرین نے انکی رہائش گاہ کو گھیر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی ہلاکت پر برہم مظاہرین کی جانب سے اللو ارجن کے گھر کے باہر آج بھرپوراحتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ ہیں، انہوں نے اللو ارجن کے گھر پر ٹماٹر پھینکے اور لان میں رکھے گملے بھی توڑ ڈالے۔

پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ سے زخمی بچہ دماغی طور پر مردہ قرار

مشتعل مظاہرین نے اللو ارجن کے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اس دوران مسلسل انکے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے اللو ارجن کا پُتلا بھی جلایا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے پشپا پریمئر کے دوران ہلاک خاتون کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا تھا، تاہم پولیس نے اللوارجن کی رہائش گاہ پہنچ کر لگ بھگ 8 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

’پشپا‘ اسٹار اَلو ارجن جیل سے رہا

یہ واضح نہیں کہ مظاہرے کے وقت اللو ارجن گھر پر موجود تھے یا نہیں تاہم انکا ان کے بچوں، ارہا اور ایان کو انکے ماموں کے گھر لے گیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 4 دسمبر کو ’پشپا 2‘ کے پریمئر کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون کی ہلاکت کے بعد اللو ارجن کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اگلے روز انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

Read Comments