Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 06:08pm

مذاکراتی کمیٹی میں شامل حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان کے نام سامنے آگئے

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر تشکیل کردہ کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد محمود صدیقی، علیم خان، چوہدری سالک اور خالد مگسی شامل ہیں

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا، سول نافرمانی کے اقدامات بھی روک لئے

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اتحادیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کل ملاقات متوقع

تحریک انصاف کی جانب سے قائم کمیٹی میں عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز تسلیم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

Read Comments