Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 05:24pm

غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 6 بچے زخمی

پتوکی میں غبارے بیچنے والے کا گیس سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں غبارہ فروش اور غبارے خریدنے والے 6 بچے شدید زخمی ہوگئے.

پولیس کے مطابق غبارے بیچنے والے کا گیس سلنڈر پھٹ گیا نتیجے میں غبارے فروش سمیت 6 بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کیی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں اموات 22 ہوگئیں

راولپنڈی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر دھماکا، 6 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق بچے غبارے خریدنے کیلئے جمع تھے کہ اچانگ سلنڈر پھٹ گیا، پولیس اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

Read Comments