Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 04:52pm

پشاور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ پشتہ خرہ کے علاقہ سفید ڈھیری میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بنا پر فریق اول اسلام اللہ وغیرہ اور فریق دوم واحد وغیرہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز ولد امین ، اسرار ولد یونس ، راجولی ولد رحمان ولی اور ذوالقرنین ولد حاجی واحد سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان ، ایس ایچ او شاکر آفریدی اور دیگر پولیس نفری نے فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ اسپتال منتقل کر دیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے ۔

Read Comments