Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 04:43pm

حکومت کا بڑا اقدام: یواے ای میں قید پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں قید 4,700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یواے ای میں 5,292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق:

منشیات کے جرائم: 2,470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے ہیں۔

فراڈ اور دھوکہ دہی: 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے۔

چوری کے جرائم: 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے۔

قتل اور راہزنی: اس الزام میں 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک ہوئے ہیں۔

غیرقانونی رہائش: 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر عمل میں لایا گیا ہے جس کی تصدیق یواے ای حکام کی جانب سے فراہم کردہ جرائم کی تفصیلات سے ہوئی۔

یہ یاد رہے کہ دو ماہ قبل اکتوبر میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے تھے۔

Read Comments