Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 04:38pm

وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری، سیاح لطف اندوز ہونے کیلئے شوگراں پہنچنا شروع

وادی کاغان کے بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ مانسہرہ اور بالاکوٹ میں موسم آبرآلود ہو گیا۔ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے شوگراں پہنچنا شروع ہو گے۔

وادی کاغان کے بلائی پہاڑوں پر وقفے وقفے کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برف باری کے بعد وادی شوگراں کے حسن میں مزید اضافہ ہو گیا ملک بھر کے سیاح برف میں لپٹی وادی کا نظارہ کرنے شوگراں پہنچنا شروع ہو گے ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر کاغان ڈویلمپنٹ اتھارٹی اور دیگر ادارے بھی سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود ہے مانسہرہ اور بالاکوٹ کے میدانی علاقوں بارش نہ ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نہ صرف اضافہ ہو گیا بلکہ کھانسی اور گلا خراب ہونے کی بیماریاں بھی عام ہوتی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے کے آئندہ ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد امید کی جارہی ہے کے خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

Read Comments