پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی سنجیدگی ہے نا ہی نیت، وفاقی حکومت مذاکرات میں بے اختیار دکھائی دے رہی ہے۔
عاطف خان نے پشاور میں آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عدالت میں باضابطہ پیشی کے بغیر ہمارے ورکرز کو سزائیں سنائی گئیں، سیاسی کارکنوں کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ قرار دینا زیادتی ہے، ہم قانونی طور پر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
عاطف خان نے کہا کہ کارکنوں کی رہائی کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، سزا یافتہ کارکنوں اور ان کی فیملیز کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی سنجیدگی ہے نا ہی نیت، وفاقی حکومت مذاکرات میں بے اختیار دکھائی دے رہی ہے، مذاکرات بااختیار لوگوں سے کریں گے۔
شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی مؤخر کرنے کی تجویز
عاطف خان نے کہا کہ سول نافرمانی کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے، سول نافرمانی پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔