Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 03:03pm

ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

جنوب مغربی ترکی میں مریضوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطاب ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور طبی عملے کا ایک اور رکن سوار تھا جب اس نے موگلا کے ہسپتال سے اڑان بھری۔

رپورٹ کے مطابق موگلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شدید دھند میں زمین پر گرنے سے قبل ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے ہسپتال کے اندر یا زمین پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

یونان کشتی حادثہ: ایئر پورٹ پر کلیئرنس کروانے والا ملزم گرفتار، ریکٹ کا سرغنہ فرار

مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا۔

نائجیریا میں آفت ٹوٹ پڑی، 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں۔

Read Comments