Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 02:02pm

پی ٹی آئی دور میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) کے دور میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

سال 2020-21 کی آڈٹ رپوٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو اربوں روپے بانٹ دیے۔

قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے من پسند ٹھیکیداروں کو 8 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے تقیسم کیے۔

کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نام پر ٹھیکیداروں کو پیشگی اربوں روپے دے دیے گئے جبکہ سڑکوں کی دھلائی کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی۔

رقم کی ادائیگی کام پورا ہونے کی تصدیق کے بغیر کی گئی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اربوں کی مالی بے ضابطگی پر ڈیپارٹمنٹ آڈٹ کمیٹی میں پیش ہونے سے بھی گریزاں ہے۔

Read Comments