Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 01:14pm

چیمپئینز ٹرافی، بھارت کے تمام میچز کیلئے نیوٹرل وینیو طے پا گیا

پاکستان کی میزبانی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کی میزبانی کیلئے دبئی کا نام فائنل کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ممکنہ شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان مبارک النہیان اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ نہیان مبارک النہیان اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پایا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

سربراہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ 3 سال تک میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، بھارت کے ایونٹ میں اگر پاکستان بھی فائنل میں پہنچا تو نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

Read Comments