Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 12:36pm

سولر کے استعمال اور مہنگی قیمتوں سے بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی، بھاری بل بھرنا ہوں گے

لاہور میں مہنگی ترین بجلی اور سولر کے استعمال نے لیسکو کی طلب میں کئی گنا کمی پیدا کردی ہے، جس کے باعث اب صارفین کو سردیوں میں بھی گرمیوں والے بھاری بل ادا کرنے ہوں گے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق آج بجلی کی طلب کم ترین سطح پر 17 سو میگاواٹ کے لگ بھگ آگئی ہے، ان دنوں میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد طلب ہوتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی صنعتیں بند پڑی ہیں یا سولر پر منتقل ہو گئی ہیں، یہی حال گھریلو صارفین کا ہے، لاکھوں گھروں میں سولر لگ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی استعمال نہ ہونے پر کیسپیٹی چارجز کا بوجھ مزید بڑھے گا اور سردیوں میں بھی گرمیوں والے بل ادا کرنا ہوں گے۔

ماہر توانائی محمد یاسین کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں کمی انتہائی تشویش ناک امر ہے، حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی لانا ہوگی۔

محمد یاسین نے کہا کہ صنعتیں بجلی استعمال کریں گی تو طلب بڑھے گی، حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کمی نہیں لائی جا سکی ہے۔

Read Comments