Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 10:45am

سبزی خور بھارتیوں نے ’گل داؤدی‘ کو بھی نہ بخشا، پکوڑے تل دئے

کھانوں کے عجیب و غریب تجربات کرنے میں بھارتی دکانداروں سے زیادہ کوئی ماہر نہیں۔ یہ مہارت بھارتیوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔

فوڈ ایکسپیریمںٹ کا بھارتیوں کی جانب سے نمکین کو میٹھے کے ساتھ جوڑ کر لوگوں کو پیش کرنے کا ٹرینڈ تیزی سے جگہ بنا رہا ہے۔

کہیں بریانی آئس کریم بنائی جا رہی ہے تو کہیں گلاب کے پکوڑے تیار کر کے شہریوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

وہیں اب بھارت میں گل داؤدی نامی پھول کے پکوڑے فرائی کر کے لوگوں کو کھلانے کا نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔

ایک اور انوکھی ڈش ایجاد، بھارت میں آئسکریم کے پکوڑے فروخت ہونے لگے

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شئیر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سفید گل داؤدی کے پھولوں کو بیسن میں لیپ کر، خستہ ہونے تک فرائی کرتے ہیں، اور پھر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو پر 80 لاکھ ویوز آئے وہیں لوگوں نے اس ویڈیو پر مختلف طرح کے تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یار اتنے پیارے پھولوں کے پکوڑے کون بناتا ہے؟

ایک صارف نے غصے بھرے انداز میں تبصرہ کیا کہ ’نہیں کھانا۔‘

Read Comments