Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 09:41am

فیروز خان نے اپنی دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟ سوشل میڈیا پر اہلیہ کی پوسٹ وائرل

اپنے غصے اور مشتعل مزاج کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہنے والے پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ چکی ہیں۔

فیروز خان نے پہلی اہلیہ عیلزہ سلطان سے علیحدگی کے بعد رواں سال مئی میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا تھا، لیکن اس مختصر سے عرصے میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں دو مرتبہ سرگرم ہوتی دکھائی دیں۔

قبل ازیں پانچ ستمبر کو دونوں کی طلاق کی خبر اس وقت وائرل ہوئی جب فیروز خان نے زینب کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اَن فالو کیا، جس کے بعد مداح اس نتجے پر جا پہنچے کہ فیروز خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

کالے جادو نے خاندان کو تباہ کر دیا، فیروز خان کی والدہ کا انکشاف

بعد ازاں فیروز خان نے زینب کو پھر سے انسٹاگرام پر فالو کرکے طلاق کی خبر کی مکمل طور پر تردید کردی۔

لیکن اب ایک بار پھر اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

تاہم، اس بار وجہ فیروز خان نہیں بلکہ زینب کی انسٹاگرام اسٹوری ثابت ہوئی جس میں انہوں نے اپنے مبہم الفاظ سے لوگوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے جو بظاہر زینب کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی اور اس میں لکھا تھا کہ، ’یقیناً یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا جو مجھے لینا پڑا! میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا بیان لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں۔‘

70 سالہ بھارتی ولن کو 31 سالہ اداکارہ سے پیار ہوگیا، معاملہ کیا ہے؟

اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ، ’ہم نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں اور یہی ہمارے لیے درست فیصلہ ہے۔ میں ہمیشہ فیروز کی شکر گزار رہوں گی کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور میرا ساتھ دیا، لیکن بعض اوقات یہ سب بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے سکون اور صبر عطا کرے۔ آمین۔ دعاؤں کے ساتھ، زینب‘۔

ردا بلال نامی صارف نے اس اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے فیروز اور زینب کو ٹیگ کیا کہ آیا یہ خبر درست ہے یا نہیں؟

جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟ وجہ بتادی

ردا بلال یہ دعویٰ بھی کیا کہ، ’ایک قریبی ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس معاملے کو چھپا رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ بات سامنے آئے! کیونکہ زینب نے اسٹوری پوسٹ کی تھی اور پھر اسے ہٹا دیا۔‘

Read Comments