Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2024 09:29am

امریکا نے اپنا ہی جنگی طیارہ مار گرایا

امریکی فوج نے بحیرہ احمر کے اوپر غلطی سے اپنا ہی جنگی طیارہ مار گرایا۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے اتوار کی صبح بحیرہ احمر کے اوپر اپنے ہی ایک لڑاکا طیارے کو غلطی سے مار گرایا۔

بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آگئی

یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کو نشانہ بنائے جانے پر دونوں پائلٹس کو ایجیکٹ کرنا پڑا، لیکن دونوں کو بچا لیا گیا۔

بیان کے مطابق ایک پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں اور اس ”فرینڈلی فائرنگ“ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارتی بحریہ کے کپتان کو ’کرتب‘ دکھانا مہنگا پڑ گیا، حادثے کی تفصیل سامنے آگئی

امریکی فوج کے بیان کے مطابق مار گرایا جانے والا فائٹر جیٹ طیارہ بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین سے اڑنے والا ”F/A-18“ ہارنیٹ تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیریئر کی حفاظت پر معمور بحری جہازوں میں سے ایک میزائل کروزر گیٹسبرگ نے ’غلطی سے ہوائی جہاز پر فائر کیا اور اسے نشانہ بنایا‘۔

یوکرین کا روس میں 9/11 طرز کا حملہ

خیال رہے کہ بحیرہ احمر ایک سال سے زیادہ عرصے سے فوجی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں امریکی افواج یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے لڑ رہی ہیں، جس نے خطے میں جہاز رانی کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں۔

Read Comments