بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ مارے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں ریپر ہنی سنگھ نے اپنے دورہ امریکا کے دورے کے دوران شاہ رخ خان کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی افواہوں پر بات کی، انہیں سر میں ٹانکے بھی لگے۔ تو کیا یہ افواہیں سچ تھیں؟
بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ کی فلم ’چنائی ایکسپریس‘ کے بلاک بسٹر ’لنگی ڈانس‘ کے بعد کنگ خان نے مجھے اپنے ساتھ امریکی ٹورکے لیے بلایا، میں نے ان کی پیشکش قبول کرلی۔
مشہور ریپر نے کہا کہ امریکی ٹور کے دوران ایک شام میں نے انتظامیہ کو بتایا کہ آج میں پرفارم کرنے کی حالت میں نہیں ہوں، لیکن پھر بھی مجھے مجبور کیا جا رہا تھا کہ آپ نے شو میں پرفارم کرنا ہے۔
انہوں نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ “جب یہ لوگ مجھے شو کے لیے شکاگو لے گئے تو میں نے پھرکہا کہ ’میں پرفارم نہیں کرنا چاہتا‘۔ جانے کیوں مجھے ایسا لگا کہ میں اس شو کے دوران مرنے والا تھا۔
بھارتی ریپر نے کہا کہ ٹور انتظامیہ نے مجھے کہا کہ میں تیار ہو جاؤں، لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔ بعد میں میرے مینیجر آئے اورمجھ سے پوچھا ’تم تیار کیوں نہیں ہوئے؟‘ میں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں، پرفارمنس کے لئے نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واش روم گیا، اور میں نے ریزر لے کر اپنے سر کے بال صاف کر دیئے۔ میں نے باہر آکر شو کی انتظامیہ سے کہا کہ گنجے سر کے ساتھ کیسے پر فارم کروں گا؟ تو مجھے جواب ملا آپ سر پر ٹوپی پہن کر پر فارم کریں۔
بھارتی سنگر نے مزید کہا کہ جب سر منڈوانا بھی کام نہ آیا تو میں نے غصے میں میز پر رکھا کافی کا کپ اپنے سر پر ماردیا۔ ریپر نے واضح کیا کہ مجھے چوٹیں اور ٹانکے اسی کپ سے لگے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد کسی نے یہ افواہ اڑا دی کہ شاہ رخ خان نے مجھے تھپڑ مارا ہے۔ میں نے کہا کہ وہ شخص مجھ سے اتنا پیار کرتا ہے، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھائے گا۔۔
دستاویزی فلم میں ہنی سنگھ کی بہن کا کہنا تھا کہ مجھے اس (ہنی سنگھ ) نے میسج کیا کہ میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہورہا۔ اس نے مجھے کہا کہ کیا تم اسکائپ پر آسکتی ہو؟ پھر کہا مجھے بچالو، گڑیا مجھ پلیز بچالو، میری گڑیا، اس کے بعد میرا ہنی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہنی کو بلا تاخیر واپس لایا جائے۔