Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2024 08:01pm

پی ٹی آئی احتجاج: 625 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج، 10 نابالغوں کی ضمانت منظور

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے حوالے سے حسن ابدال میں درج پانچ مقدمات میں 625 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ملزمان پر 28 ستمبر اور 24 نومبر کو پرتشدد احتجاج پر دیشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔

عدالت نے نابالغ 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان پرفرد جرم عائد

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ملزمان کے خلاف یہ کارروائی اس کیس کی تفتیش کے جاری عمل کے تحت کی گئی ہے۔ ملزمان زین قریشی، راجا ناصر محفوظ، اور راجا شہباز پر فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments