Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2024 02:26pm

فوجی عدالتوں سے 9 مئی کیس کے فیصلے پر خواجہ آصف کا ردعمل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کوسزائیں سنادی گئیں، 9 مئی مقدمات میں سزائیں بہت پہلےسنا دینی چاہیے تھیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی کہ سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے بھجوائے گئے، جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

اس ضمن میں خواجہ آصف نے کہا کہ سزاؤں کے بعد آئندہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گا، سزائیں مستقبل کیلئے ایک تنبیہ بھی ہے، ملکی دفاع کو چیلنجز کرنا غداری کےزمرےمیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے وفاداری غیرمشروط ہونی چاہیے، 9مئی منصوبہ سازوں کی بھی جلد باری آئےگی۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے سانحہ 9 مئی کیس میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا پانے والوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

Read Comments