سیکیورٹی فورسزنے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 دسمبرکی رات سکیورٹی فورسزنے پاک افغان بارڈرپرخوارج کے گروہ کی نقل وحرکت کا پتہ چلایا، ضلع خیبرکےعلاقے راجگال میں دراندازی کی کوشش کوسیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے بہادرسپوت سپاہی عامر سہیل آفریدی نے جام شہادت نوش کیا، 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید کا تعلق ضلع خیبرسے تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سپاہی عامرسہیل آفریدی نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے۔