Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2024 10:34am

پی ٹی آئی ایم این اے ذوالفقار خان کا نوشہرہ میں گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

نوشہرہ: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زوالفقار خان نے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود پیسکو اہلکاروں کو دھمکایا اور زبردستی بجلی چالو کروا دی۔

ایم این اے نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہلکاروں کو جھاڑ بھی پلا دی۔ انہوں نے اس دوران میز پر پڑے کاغذات بھی پھاڑ دیے۔

پیسکو اہلکاروں نے اس واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ایم این اے کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے۔

Read Comments