Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 04:54pm

شامی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی فورسز کے رہنما کیلئے سفارتی سطح پر ایک اور فتح

Welcome

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی فورسز کے لیے سیاسی سطح پر بھی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے باغی فورسز حیات تحریر الشام کے سربراہ احمد الشارع (ابو محمد الجولانی) سے ملاقات کے بعد تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکال دیا۔

علاوہ ازیں امریکا نے ایچ ٹی ایس کے رہنما ابو محمد الجولانی کی گرفتاری کے لیے ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی وہ بھی ختم کردی۔

مشرق وسطیٰ کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سینئر سفارت کار باربرا لیف نے بتایا کہ محمد الجولانی نے دمشق میں ہونے والی میٹنگ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گرد اسلامک اسٹیٹ (داعش) اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو شام کی سرزمین میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لیف نے کہا کہ امریکی وفد نے شارع کو مطلع کیا کہ واشنگٹن اب اس کی گرفتاری کے لیے انعام کی پیشکش نہیں کرے گا۔

شام حکومت گرانے والے ’حیات تحریر الشام‘ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

شام اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، القاعدہ سے تعلق ماضی کی بات ہے، ابو محمد الجولانی

Read Comments