پشاور: پیسکو کی ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کیلئے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چئیرمین پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز حمایت اللہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میںحکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ریکوری مہم کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پیسکو کو 9 تحصیلدار فراہم کیے جائیں گے جبکہ گریڈز کی سکیورٹی کے حوالے سے پیسکو کو پولیس کی نفری بھی دستیاب ہوگی۔
ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ ریکوری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائیگی جبکہ تحصیل دار لینڈ ریوینیو ایکٹ کے تحت ریکوری مہم میں پیسکو کی معاونت کریں گے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں گریڈز کی سکیورٹی کے لئے پیسکو کو پولیس کی نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں چیف سیکر ٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ پیسکو اپنی ڈیمانڈ بتائے، ڈیپو ٹیشن پر پولیس کی نفری فراہم کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نفری 24/7 پیسکو کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔