Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 09:14am

ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ شیئر کردی

حال ہی میں ارشاد بھٹی کی سابق اداکارہ سما راج کے ساتھ دوسری شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ جن سے انکے دو بچے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ شیئر کردی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا، اللہ میری بیوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میں نے آج تک اپنے بچوں کی تصویریں شیئر نہیں کیں کیونکہ میری پہلی بیوی کبھی نہیں چاہتی تھی کہ وہ پبلک میں ہوں۔ ہم سہیل وڑائچ کے شو میں کبھی نظر نہیں آئے۔ آج مجھے اپنی دوسری شادی کی بات کرنی ہے کیونکہ لوگ مجھے میرے فیصلے پر مبارکباد دے رہے تھے۔

صحافی ارشاد بھٹی دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انہوں نے مزید کہا، میرے لیےدوسری شادی کا فیصلہ کرنا مشکل اور ناگزیر تھا۔ جب میری پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تو میں نے اس کی موت سے متعدد رشتے کھو دیے، میں نے اپنے دوست، اپنے بچوں کی ماں، اپنی محبت، بہترین دوست، اور ایک مثبت شخص کو کھو دیا جو میرے لیے ہر وقت دعا کرتا تھا۔ میرے بچے تھے جو چھوٹے تھے، بچپن میں میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ میرا بچپن ماں کے بغیر بہت مشکل گزرا، جب میں اسکول جا رہا تھا تو وہ چل بسیں۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے بچے بھی میری طرح تکلیف میں رہ کر زندگی گزاریں۔

مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا، عباس اشرف کا اعتراف

ارشاد بھٹی نے کہا، ہمارے گھر کو ایک کیئر ٹیکر کی ضرورت تھی۔ ہم بحران میں تھے، سما راج ہماری بہترین دوست تھی، حالانکہ میں نے اس سے شادی کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا کیونکہ وہ صرف میری ایک ساتھی اور دوست تھی، لیکن وہ ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔ میرے بچوں نے اس کے ساتھ وقت گزارا اور وہ اس کے ساتھ کافی آرام دہ تھے اور وہ ایک حیرت انگیز عورت اور مذہبٓی رحجان رکھنے والی شخصیت ہے۔

مداح ارشاد بھٹی کے دوبارہ شادی کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔ وہ ان کی دونوں بیویوں کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

یادرہے کہ ارشاد بھٹی کا نام ایک مشہور پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ ارشاد بھٹی کے اپنے یوٹیوب چینل پر 590K سبسکرائبرز ہیں۔ ان کے روزمرہ کے کرنٹ افیئر کے بلاگز کو سامعین کی ایک بڑی تعداد دیکھتی ہے۔ صحافی ایک سے زیادہ پرائم ٹائم ٹاکنگ شوز میں بطور تجزیہ کار حصہ لیتے رہے ہیں۔انکے دو ٹوک تجزیوں کو بڑے شوق سے دیکھا اور سنا جاتا ہے۔

Read Comments