Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2024 11:19pm

طلاق کی شرح سب سے زیادہ کس ملک میں ہے؟ اعداد و شمار جاری

دنیا میں طلاق کی شرح سب سے ایک ایسے ملک میں ہے جہاں کی کل آبادی صرف ایک کروڑ 4 لاکھ اور 25 ہزار ہے۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق امریکا جیسے ملک میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے، وہ فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہے۔ کینیڈا میں بھی شرح اتنی ہی ہے۔

امریکا کے برعکس مختلف یورپی ممالک میں عام طور پر طلاق کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ایک سال میں کتنے پاکستانیوں نے یورپ میں ’پناہ‘ کی درخواستیں دیں؟ تہلکہ خیر رپورٹ

عالمی اداروں کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح یورپی ملک پرتگال میں ہے، یہ شرح حیران کن طور 92 فیصد ہے۔

پرتگال کے بعد طلاق کی سب سے زیادہ شرح اسپین میں ہے جو 85 فیصد تک ہے، اس کے بعد یورپی ممالک لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس اور سویڈن کا نمبر آتا ہے جہاں طلاق کی شرح 50 فیصد ہے۔

یورپی ممالک میں پاکستانی چاول کے کاروبار کو دھچکا

ایشیائی ممالک میں بھی طلاق کی شرح میں کچھ برسوں سے بے پناہ اضافہ ہوا ہے، تاہم ان ملکوں میں طلاق کی شرح یورپی ممالک سے کافی کم ہے۔

Read Comments